Saturday, January 11, 2014

جڑواں شہروں میں صحافیوں کے خلاف تشددکی کارروائیوں میں اضافہ،ایکسپریس نیوزکاکارکن قتل،احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی اسلام آباد میں صحافیوں کے خلاف تشددکی بڑھتی ہوئی وارداتوں اورایکسپریس نیوزکے کارکن کے مبینہ طورپرڈاکوﺅں کے ہاتھوں قتل کے خلاف آج بروزاتوارسہ پہردوبجے،راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا،مظاہرے کی قیادت آرآئی یوجے کے صدرعلی رضاعلوی،صدرپریس کلب شہریارخان اوردیگرصحافی قائدین کریںگے،آرآئی یوجے اورپریس کلب کی طرف سے کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ،واضح رہے گذشتہ کئی روزسے رات گئے ڈیوٹی سے واپس جانے والے صحافیوں سے پولیس کی بدتمیزی کے علاوہ،موٹرسائیکل،موبائل اورنقدی چھینے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہواہے،کئی صحافی زخمی ہوچکے ہیں اورکئی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں،راجہ اسد حمید سمیت متعدد صحافیوں کے اندھے قتل کا سراغ بھی نہیں لگایاجاسکا۔پی ایف یوجے کے صدرافضل بٹ نے ملک بھرمیں صحافیوں کاقتل عام روکنے اورتشددکی کارروائیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔